بلوچستان کے ضلع لورالائی میں 4.4 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس
بلوچستان کے ضلع لورالائی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ احتیاطاً کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز لورالائی سے 31 کلومیٹر مشرق میں واقع تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی مختلف علاقوں میں لوگوں نے کھلے مقامات کا رخ کیا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ممکنہ آفٹر شاکس کی صورت میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






