شام کے دارالحکومت دمشق میں 2 دھماکوں کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی،دھماکو ں میں 18افراد زخمی ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے وزارتِ سیاحت کے ہیڈکوارٹرز کے قریب ہوئے، ایک بم ہوٹل کے قریب ڈمپر میں اور دوسرا گاڑی میں نصب تھا۔
دھماکوں کے بعد علاقے کی سڑکیں بند کر دی گئیں اور سخت حفاظتی اقدامات نافذ کر دیے گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت فرانسیسی صدر ہوٹل سے صدارتی محل روانہ ہو چکے تھے۔
فرانسیسی صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شام کے دورے پر موجود فرانسیسی صدر محفوظ ہیں اور وہ شام کا دورہ جاری رکھیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے صدر میکرون اس وقت دمشق کا دورہ کر رہے ہیں۔
دوسری جانب شامی سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر میکرون دمشق میں صدارتی محل پہنچ گئے جہاں شامی صدر احمد الشرع نے ان کا استقبال کیا۔
واضح رہے کہ ایمانویل میکرون سابق شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد دمشق کا دورہ کرنے والے یورپی یونین کے پہلے بڑے رہنما ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






