اکستان پیپلزپارٹی لاہور نے 25جولائی کو مینار پاکستان جلسہ کرنے کی تیاری کرلی ۔پارٹی کا آفیشل ترانہ جاری کر دیا گیا
پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر کا کہنا ہے کہ چالیس برس بعد مینارِ پاکستان پر ہونے والا یہ جلسہ تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا اور کارکن بھرپور شرکت کریں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی لاہورنےپچیس جولائی کو مینارِ پاکستان میں منعقد ہونے والے کنونشن کے لیے آفیشل ترانہ جاری کر دیا، جس کا مرکزی نعرہ “چلو چلو مینارِ پاکستان چلو، بلاول کووزیراعظم بنانے چلو” رکھا گیا ہے۔صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی تقریباً چالیس سال بعدمینارِ پاکستان میں بڑاعوامی اجتماع منعقد کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آخری مرتبہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے دس اپریل انیس سو چھیاسی کو مینارِ پاکستان پر تاریخی جلسے سے خطاب کیا تھا۔انہوں نے کارکنوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتےہوئےکہاکہ یہ اجتماع بلاول بھٹوزرداری کی قیادت پراعتمادکےاظہار کا بھی ذریعہ بنے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






