شہریوں کو سستا پروٹین اب سرکاری ریٹس سےمہنگے داموں ملنے لگا۔مرغی کے گوشت کا سرکاری ریٹ 432روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برائلر گوشت 25سے 30روپےمہنگا فروخت ہونے لگا۔
پرچون مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 432کی بجائے 470روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے ۔ فارمی انڈوں کا ریٹ 229روپے فی درجن مقرر ،مارکیٹ میں 240سے 245 میں فروخت ہورہے ہیں ۔ شہریوں نے مرغی اور انڈوں کی سرکاری ریٹس پر دستیابی یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا ۔شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی سےشہری پریشان ہیں ۔ گھی اورآئل کی قیمت رواں ہفتے 5 سے 30 روپے فی کلوگرام بڑھ چکی ہے ۔ چاول 320 سے 640 روپے فی کلوگرام پر آگئے جبکہ چائے کی پتی 800 گرام 1800 سے 1900 روپے کی ہوگئی
کم آمدنی والے طبقے نے مہنگائی کم کرنےکی اپیل کی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھتے ہی اجناس مہنگے ہوجاتے ہیں لیکن پیٹرول کی قیمت میں کمی ہونے کے بعد بھی قیمتیں نیچے نہیں آتیں ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتیں اوپر جانے سے پہلے کے ریٹس پر اجناس کی قیمتیں مقرر کی جائیں شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف دیا جائے ۔ پرائس کنٹرول کی جائیں تاکہ شہریوں پر بے جا بوجھ نہ پڑے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






