آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات 2026 کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ساتھ انتخابی اتحاد کے تحت دو حلقوں میں اپنے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی آزاد کشمیر امور کی انچارج فریال تالپور نے سندھوئی اور دھیرکوٹ کے حلقوں سے پارٹی امیدواروں کو دستبردار ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔
اتحادی فیصلے کے تحت ان دونوں حلقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی اپنے امیدواروں کی جگہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدواروں کی حمایت کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






