سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی ،دہشت گردوں کی بڑی سازش ناکام بنا دی گئی

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی۔

 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پنجگور کے علاقے جیرک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور مواصلاتی مواد برآمد کرلیا۔

آپریشن کے دوران گاڑی سے 4 راکٹ فیوز اور متعدد آئی ای ڈیز قبضے میں لے لی گئیں۔

 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دھماکا خیز مواد کسی ممکنہ بڑے دہشت گرد حملے میں استعمال کیا جانا تھا۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی نے اس مذموم منصوبے کو ناکام بنا کرعلاقے کو ممکنہ بڑی تباہی سے بچا لیا۔

دہشت گردی کے خلاف یہ کامیاب کارروائی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close