برطانیہ کے وزیر دفاع جان ہیلی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ان کا استعفیٰ دفاعی اخراجات کے معاملے پر وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے ساتھ شدید اختلافات کے بعد سامنے آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق جان ہیلی اور وزیراعظم کے درمیان ملکی دفاعی بجٹ، فوجی تیاریوں اور مستقبل کی دفاعی حکمت عملی کے حوالے سے اختلافات گزشتہ کئی ماہ سے جاری تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان اس معاملے پر متعدد بار مشاورت ہوئی، تاہم کوئی اتفاق رائے پیدا نہ ہو سکا۔
استعفے کے بعد جان ہیلی نے وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ قیادت قومی دفاع کے اہم معاملات پر مؤثر فیصلے کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیئر اسٹارمر اس حوالے سے نااہل ثابت ہوئے ہیں۔
وزیر دفاع کے استعفے کو برطانوی حکومت کے لیے بڑا سیاسی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے بھی اس پیش رفت پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






