مظفرآباد کے بڑے حادثات کے بعد میاں نواز شریف کا وہ پیغام… جو ہر دل کو تڑپا گیا

لاہور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے مظفرآباد میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں اہلکاروں کی شہادت اور مری میں گاڑی میں آگ لگنے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ مظفرآباد میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر سانحے اور اس میں سوار تمام اہلکاروں کی شہادت پر انہیں شدید رنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں ان کی ہمدردیاں شہدا کے اہل خانہ اور افواجِ پاکستان کے ساتھ ہیں، جبکہ پوری قوم مادرِ وطن کے ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

نواز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔

انہوں نے مری میں گاڑی میں آگ لگنے کے المناک حادثے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دس قیمتی جانوں کے ضیاع پر ان کا دل انتہائی رنجیدہ ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر و استقامت عطا کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close