قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس طلب، بجٹ کب پیش ہوگا؟ طارق فضل چوہدری نے بتا دیا

وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا ، اس سلسلے میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کااجلاس بلانے کے لئے سمری بھیج دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس کل طلب کر لیے گئے اور اجلاس طلب کرنے کی باقاعدہ سمری صدرِ مملکت کو ارسال کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 10جون کو شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس10 جون کوہی 4 بجے بلانےکی سمری بھیجی گئی ہے۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کا باقاعدہ بجٹ سیشن اور وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے، ، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں مالی سال 2026.27 کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔

پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں بجٹ کی تیاریوں، اقتصادی صورتحال اور آئندہ مالی سال کی ترجیحات پر اہم مشاورت کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close