چیئرمین قومی احتساب بیورو لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں شفافیت، سرمایہ کاروں کے تحفظ اور کاروباری آسانیوں کے فروغ کے لیے جامع اور تاریخی اصلاحات متعارف کروا ئیں گے۔
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب کا کہنا تھا فراڈ، فائل کلچر اور غیر شفاف لین دین کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، آئندہ ریئل اسٹیٹ منصوبوں میں پلاٹس اور ملکیت کی منتقلی کا نظام ریگولیٹر کے ذریعے ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نقد لین دین کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اور تمام ادائیگیاں بینکنگ چینلز کے ذریعے ہوں گی، کسی بھی ہاؤسنگ اسکیم میں فروخت ہونے والے پلاٹس کی تعداد اصل دستیاب پلاٹس سے زیادہ نہیں ہوسکے گی اور ہر پلاٹ کی باقاعدہ شناخت موجود ہوگی۔
اس موقع پر صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ شفافیت ،انصاف اور قانون کی حکمرانی مضبوط معیشت کی بنیاد ہے ، سرکاری اداروں میں گورننس کو مزید بہتر بنانیکی ضرورت ہے۔وہکررہے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






