پی ٹی آئی کی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کی قومی اسمبلی میں قرار داد کا متن سامنے آ گیا ۔
قرار داد
پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی چیئرمین عمران خان، بشریٰ بی بی سمیت تمام اسیران جن کوسیاسی انتقام کے نتیجے میں بے گناہ قید بھی رکھا گیا ہے۔ ان کی رہائی کے لیے اقدامات اٹھانے کا اورپارلیمانی پارٹی سیاسی عمل کو آگے بڑھانے ، ملک میں جمہوریت کے استحکام ، آئین کی بالادستی ، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی جو بھی لائحہ عمل بنائیں گے اس پر پارلیمانی پارٹی بھر پور اعتماد کرتی ہے۔
پارلیمانی پارٹی نے چیئرمین عمران خان کی صحت کی خرابی پر تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ ان کو علاج کیلئے فوری ہسپتال منتقل کیا جائے .
مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے اس امر کا اظہار کیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے جیل میں ان کے خاندان اور سیاسی رفقاء کی ملاقاتوں کا سلسلہ بحال کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






