جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا میں رستم بازار کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ڈی پی او محمد طاہر کے مطابق دھماکے میں احمد زئی وزیر قبیلے کے سربراہ بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق حملے میں قبائلی سربراہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






