اکستان تحریک انصاف نے معرکۂ حق کی فتح کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال قبل پاکستان کی مسلح افواج نے4 روزہ تنازع کے دوران بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر عسکری برتری ثابت کی تھی۔
پارٹی کے میڈیا سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل سے دیا گیا پیغام واضح تھا کہ’’فوج میری ہے اور ملک میرا ہے‘‘۔
بیان میں تمام دفاعی اداروں، خصوصاً پاکستان ایئر فورس کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے مطابق پاک فضائیہ کے بہادر اہلکاروں نے غیرمعمولی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے6جنگی طیارے مار گرائے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔
پارٹی نے مزید کہا کہ پاکستان آرمی اور پاک فضائیہ کے ان شہدا کو بھی سلام پیش کیا جاتا ہے جنہوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی دوراندیش قیادت نے، قید میں ہونے کے باوجود، قومی دفاع کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ پارٹی کے مطابق عمران خان نے عالمی سطح پر مودی حکومت کے انتہا پسندانہ رویئے کو بے نقاب کیا اور اپنے دورِ حکومت میں چین سے جدید Chengdu J-10 طیاروں کی خریداری کو یقینی بنایا، جو آج پاکستان کی فضائی حدود کے دفاع اور جنوبی ایشیا ءمیں سٹریٹجک استحکام کی بنیاد سمجھے جاتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





