لوڈشیڈنگ سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر آ گئی

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے وزیرِ اعظم کی ہدایت پر صوبے میں بجلی کے مزید 7 فیڈرز کو لوڈشیڈنگ فری کر دیا۔

 

پیسکو کے چیف اختر حمید کا کہنا ہے کہ پیسکو آپریشن ٹیمیں ہائی لاس فیڈرز پر آپریشن کر رہی ہیں، پشاور سرکل کے گلبہار اور سکندر پورہ فیڈرز پر لوڈشیڈنگ ختم کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مردان سرکل کے مسلم آباد اور شیخ ملتون فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا گیا ہے، جبکہ سوات سرکل کے مالاکنڈ درگئی اور تھانہ فیڈرز بھی لودشیڈنگ فری کر دیے گئے ہیں۔

پیسکو کے چیف کا مزید کہنا ہے کہ صوابی سرکل کے ٹاؤن1 فیڈر پر بھی لوڈشیڈنگ ختم کر دی گئی، اس سے پہلے بھی پیسکو 5 فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر چکا ہے، گزشتہ3 ماہ میں صوبے میں 5 ہزار غیر قانونی کنکشنز منقطع کیے ہیں۔

اختر حمید نے یہ بھی کہا ہے کہ کارروائیوں کے دوران 400 مقدمات درج کیے گئے، 67 افراد کو گرفتار کیا گیا، 1 کروڑ روپے سے زیادہ جرمانے بھی لگائے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close