اسرائیل اور لبنان کی جنگ بندی میں توسیع سے متعلق اہم اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی 3 ہفتوں کے لیے بڑھا دی جائے گی۔

 

خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس میں اسرائیل اور لبنان میں تعینات امریکا کے سفیروں اور اسرائیل و لبنان کے سفرا سے ہونے ایک میٹنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم لبنان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں تاکہ وہ حزب اللہ سے محفوظ رہ سکے۔

دریں اثنا جنگ بندی میں توسیع کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختصر اطلاع دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے سفیروں سے ملاقات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ  مارکو روبیو، اسرائیل میں امریکی سفیر میشیل ہکابی اور لبنان میں امریکی سفیر میشیل عیسیٰ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں اسرائیل اور لبنان کے اعلیٰ سطحی نمائندوں نے بھی حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے سرگرم کردار ادا کرے گا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی میں مزید 3 ہفتوں کی توسیع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ  مارکو روبیو، اسرائیل میں امریکی سفیر میشیل ہکابی اور لبنان میں امریکی سفیر میشیل عیسیٰ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں اسرائیل اور لبنان کے اعلیٰ سطحی نمائندوں نے بھی حصہ لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close