پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں بڑی کمی

راولپنڈی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد راولپنڈی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کرایوں میں بھی بڑی کمی کر دی۔ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سید اسد عباس نے ٹرانسپورٹرز سے اہم اجلاس کیا اور پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کردی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں کے کرائے 15 فیصد کم کردیے گئے ہیں، پیٹرول گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فیصد اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 26 فیصد تک کمی پر اتفاق ہوگیا ہے۔ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور تمام ٹرانسپورٹ یونینز میں کرائے کم کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close