سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا پاکستان میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کا خیرمقدم

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کی کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔

انتونیو گوتریس کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ سیکرٹری جنرل پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے امریکا اور ایران کے مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ فریقین اس سفارتی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خلوصِ نیت کے ساتھ بات چیت کریں تاکہ کشیدگی میں کمی لائی جا سکے اور دشمنی کے دوبارہ آغاز کو روکا جا سکے۔ ان کے مطابق اگر فریقین معاملات کو افہام و تفہیم سے آگے بڑھائیں تو ایک دیرپا اور جامع معاہدے کی جانب پیش رفت ممکن ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close