بلوچستان کے ضلع بارکھان سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ژوب سے 110 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں بتایا گیا ہے۔
زلزلے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






