ذرائع کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ازخود کرایوں میں کمی کر دی گئی ہے، تاہم محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے کرایوں میں کمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا۔ اس کے باوجود ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کرایوں میں 40 فیصد کمی کر دی ہے، جبکہ منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی 25 فیصد کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں کرایوں میں کمی کا اطلاق آج سے کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید ممکنہ کمی کے حوالے سے محکمہ ٹرانسپورٹ نے آج ٹرانسپورٹرز کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






