’’خواتین اور بچوں کو سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے والوں کی شامت‘‘، حکومت کا اہم اقدام

سوشل میڈیا پر خواتین اور بچوں کو ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ سے بچانے کے لیے حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔

 

سوشل میڈیا کے پھیلاؤ کے ساتھ ہی اس پلیٹ فارم پر خصوصاً خواتین اور بچوں کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے واقعات عام ہوتے جا رہے ہیں، جس سے بچاؤ کے لیے پنجاب حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔

پنجاب حکومت نے سوشل میڈیا پر ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کے خاتمے کیلیے پنجاب سائبر کرائم یونٹ کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ اب بلیک میلنگ یا ہراسمنٹ کا شکار خواتین اور بچے بچیوں کو شکایت کے لیے تھانے یا کسی دفتر نہیں جانا پڑے گا۔

اب بلیک میلنک یا ہراسمنٹ سے متاثرہ بچے اور بچیوں کی شکایت کے اندراج کے لیے موبائل یونٹ ان کے گھر جائے گا جب کہ متاثرین ورچوئل پولیس اسٹیشن پر بھی شکایت درج کرا سکیں گے۔ اس کے علاوہ سائبر کرائم یونٹ فرنٹ ڈیسک اور پی کے ایم ایپ پر بھی شکایت درج کی جا سکے گی۔

سوشل میڈیا ہراسمنٹ سے متاثرہ بچوں اور خواتین کی شناخت مکمل طورپر پوشیدہ رکھی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ اور ہراسمنٹ کا ارتکاب کرنے والے مجرموں کو قرار واقعی سزا دینے کے لیے صوبائی حکومت نے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب آن لائن سیفٹی ایکٹ 2026 کے ابتدائی مسودے پر کام شروع لر دہا گہا پئ اور یہ بل جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سائبر کرائم سے متعلق اہم فیصلے کرتے ہوئے پنجاب پولیس سائبر پٹرول ونگ اور سائبر پولیس اکیڈمی قائم کرنے اور سوشل میڈیا مانیٹرنگ اور سرویلنس کیلیے انٹیلی جنس سسٹم بھی قائم کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ نے سائبر کرائم سے متعلق ڈیٹا کی حفاظت کیلیے سخت اقدامات کرنے اور سائبر کرمنل کی سرکوبی کیلیے پرو ایکٹو اپروچ اپنانے کے احکامات دیے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے سائبر کرائم بہت بڑا چیلنج ہے، نئی نسل کا تحفظ چاہتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ خواتین اور بچوں کو بلیک میلنگ سے بچانے کیلیے ٹیکنالوجی اور ٹولز کا بھرپور استعمال کیا جائے گا جب کہ والدین بھی بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال کو محدود کرنے پر توجہ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں اور خواتین کیخلاف ڈیجیٹل کرائم کو ہر صورت روکنا ہوگا۔ کسی بھی شخص کو دوسروں کی پرائیویسی میں دخل اندازی کا ہرگز حق حاصل نہیں۔ سوشل میڈیا کرمنلز کو انجام تک پہنچا کر مثال قائم کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close