پشاور حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے بھر میں ریسٹورنٹس، شادی ہالز اور مارکیٹوں کے نئے اوقات کار محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند ہوں گی جبکہ دیگر اضلاع میں تمام مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ریسٹورنٹس اور کیفے رات 10 بجے بند ہوں گے، ہوم ڈیلیوری کی سہولت جاری رہے گی، شادی ہالز اور ایونٹ ہالز کو بھی رات 10 بجے تک تقریبات ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نئے احکامات میں غیر ضروری لائٹس، فلوڈ لائٹس اور ڈیکوریشن لائٹنگ پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ بل بورڈز اور ایل ای ڈی اسکرینز کو دکانیں بند ہونے کے بعد بند رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ جنریٹرز کا استعمال بھی غیر ضروری تجارتی سرگرمیوں کے لیے ممنوع قرار دیا گیا ہے، یہ احکامات 6 اپریل 2026 سے نافذ العمل ہوں گے۔ تمام ڈپٹی کمشنرز کو فیصلہ سختی سے نافذ کرنے اور اس پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، ہسپتال، فارمیسی، پٹرول پمپ اور تندور پابندی سے مستثنی رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






