ایرانی حکام نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ہوٹل بھی نشانہ بن سکتے ہیں اور امریکی فوجی شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، اس لیے شہری امریکی فوجیوں کی رہائش گاہوں کے قریب والے علاقے خالی کر دیں۔
ایران نے خلیجی ممالک میں ہوٹل مالکان سے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کو کمروں میں نہ رکھیں، جبکہ پاسداران انقلاب نے امریکا اور اسرائیل سے منسلک صنعتی کمپنیوں کے ملازمین کو کام کی جگہیں چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکی شیئر ہولڈرز، صنعتی کمپنیوں اور اسرائیل سے منسلک صنعتوں پر جوابی حملے کیے جا رہے ہیں۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنے فوجیوں کو اپنے ہی اڈوں پر محفوظ نہیں رکھ سکتا، خوف کے مارے امریکی فوجی ہوٹلوں اور پارکوں میں رہنے پر مجبور ہیں، امریکا ہماری زمین پر کیسے اپنے فوجیوں کی حفاظت کر سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






