اقوام متحدہ کا آبنائے ہرمز کیلئے نئی ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان

اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر جارج موریرا ڈا سلوا نے کہا ہے کہ توجہ خاص طور پر کھاد اور خام مال کی محفوظ ترسیل پر ہوگی، اور ان کی آمدورفت کو یقینی بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

اقوام متحدہ نے سمندری تجارت میں خلل کے نتیجے میں غذائی بحران کے خدشات ظاہر کیے ہیں، اور بتایا کہ مشرق وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا کے ممالک اس سے سب سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔

انسانی بحران سے بچاؤ کے لیے اقوام متحدہ نے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

اس سے قبل ایران کے نمائندے رضا نجفی نے کہا کہ تہران نے آبنائے ہرمز کے ذریعے انسانی نوعیت کی امدادی کھیپوں کی آمدورفت کو آسان اور تیز کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے تاکہ جنگ کے دوران امدادی اور زرعی سامان کی ترسیل برقرار رکھی جا سکے اور عالمی سطح پر خوراک اور دیگر ضروریات کی قلت کے اثرات کم کیے جا سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close