خبردار!!! میٹرو بس سروس کے اوقات سے متعلق اہم خبر
حکومت کی توانائی بچت پروگرام کے تحت راولپنڈی میٹرو بس سروس کا آپریشنل وقت محدود کر دیا گیا ہے۔
راولپنڈی میٹرو بس سروس رات 9 بجے بند کر دی جائے گی، جبکہ سٹیشنز 9 بج کر 40 منٹ کے بعد بند ہو جائیں گے۔
آخری بس رات 9 بجے راولپنڈی سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے راولپنڈی کی جانب روانہ ہوگی۔
دوسری جانب دنیا بھر میں پٹرولیم کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے اور مختلف ممالک میں پٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی صورتحال کنٹرول میں ہے اور حکومت نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل اور قوم کے اتحاد سے اس بحران پر قابو پا لیا جائے گا۔ وزیراعظم نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے معاشی تحفظ سے بڑھ کر کچھ بھی عزیز نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






