فیول سپلائی بند کرنے سے متعلق بڑی دھمکی دیدی گئی

آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت کو فیول سپلائی بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

ایسوسی ایشن کے صدر عابد اللہ آفریدی نے سیکریٹری پیٹرولیم کو خط لکھ کر وائٹ پائپ لائن کے کوٹے میں اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

خط کے مطابق حکومت نے پہلے وائٹ پائپ لائن کا کوٹہ 45 فیصد اور آئل ٹینکرز کا 55 فیصد مقرر کیا تھا، جس پر اوگرا اور وزارتِ پیٹرولیم کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ بھی ہوا تھا۔ تاہم اب وزارت نے وائٹ پائپ لائن کا کوٹہ بڑھا کر 70 فیصد کر دیا ہے۔

عابد اللہ آفریدی کا مؤقف ہے کہ یہ فیصلہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بغیر کیا گیا، جو معاہدے کی خلاف ورزی ہے اور اس سے آئل ٹینکرز کے کاروبار کو شدید نقصان پہنچے گا۔

ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ وائٹ پائپ لائن کے کوٹے میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے، آئل ٹینکرز کا سابقہ کوٹہ بحال کیا جائے اور کرایوں میں فوری اضافہ کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close