خبردار!!! سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کے متعلق اہم خبر

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
صوبائی دارالحکومت سے جاری ہونے والے بیان میں رانا سکندر حیات  نے جعلی خبروں اور افواہوں سے محتاط رہنے کی تلقین کی ہے۔

اُنہوں نے سوشل میڈیا اور میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر ابھی کوئی حتمی اعلان نہیں ہوا، لہٰذا والدین، طلبہ اور اساتذہ صرف سرکاری ذرائع سے تصدیق شدہ معلومات پر انحصار کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close