اسلام آباد (پی این آئی) افغانستان سے تعلق رکھنے والے ہیکرز اور ان کے بھارتی سہولت کاروں کی جانب سے خیبر نیٹ ورک کی نشریات پر حملے کی سازش ناکام ہوگئی۔
خیبر نیٹ ورک نے ایک باقاعدہ بیان میں واضح کیا ہے کہ 12 مارچ رات ساڑھے دس بجے سے سوا دو بجے کے درمیان کچھ ہیکرز نے خیبر نیٹ ورک کی نشریات ہیک کرنے کی ایک سازش اور کوشش کی تھی۔
ریاستی اداروں اور ٹی وی چینل کی تکنیکی ٹیم کی بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں یہ گھناؤنی سازش مکمل طور پر ناکام بنا دی گئی۔
یاد رہے یکم مارچ کو بھی پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلز جیو نیوز سمیت اور ویب سائٹس پر سائبر حملے کیے گئے تھے جنہیں ہیک کرنے کی کوشش کی گئی۔
جیو نیوز سمیت پاکستان کے بعض نجی ٹی وی چینلز کے سسٹمز کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی۔ جبکہ ملک کی مختلف ویب سائٹس بھی سائبر حملوں کی زد میں آئیں۔
ابتدائی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ کچھ ویب سائٹس کو عارضی طور پر ہیک کر لیا گیا۔ تاہم تکنیکی ٹیمیں بحالی کے لیے سرگرم ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بعض ٹی وی چینلز کی سیٹلائٹ فریکوئنسی کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ جس کے باعث چند مقامات پر نشریات میں تعطل پیدا ہوا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






