اسلام آباد میں موٹر سائیکل ایم ٹیگ اور ٹیکسی رجسٹریشن کے جدید اقدامات، مفت اور محفوظ سہولیات

اسلام آباد: ڈی سی اسلام آباد، عرفان نواز میمن نے پارلیمنٹ میں صحافیوں کو بتایا کہ ایف ڈبلیو او موٹر سائیکل کے لیے نئی ایم ٹیگ چپ پر کام کر رہا ہے، جو مکمل تیار ہونے کے بعد شہریوں کو بلا معاوضہ فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ایم ٹیگ صرف ایک موٹر سائیکل کے لیے فعال ہوگا اور اترنے کے بعد ناکارہ ہو جائے گا، اس لیے ایک ایم ٹیگ کو دوسری گاڑی پر استعمال کرنے کا خطرہ نہیں۔ ایم ٹیگ کے چوری ہونے کی صورت میں شہری ہیلپ لائن پر اطلاع دے سکتے ہیں اور نیا ایم ٹیگ بالکل مفت حاصل کر سکتے ہیں۔ اس میں سیکیورٹی اور حفاظت کے جدید فیچرز شامل ہیں۔

عرفان نواز میمن نے بتایا کہ آن لائن ٹیکسیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور اب تک 19 ہزار سے زائد ٹیکسیوں اور موٹر سائیکلوں کو رجسٹر کیا جا چکا ہے۔ ڈرائیورز کو لازمی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سواری کی صحیح شناخت درج کریں، یعنی کہاں سے اٹھایا اور کہاں چھوڑا۔

ڈی سی نے کہا کہ بیرون ملک بغیر لائسنس ٹیکسی نہیں چلائی جاتی، اسی طرح اسلام آباد میں بھی ٹیکسیوں کی رجسٹریشن سیکیورٹی کے سخت معیارات کے تحت کی جا رہی ہے۔ شہر کی تمام مساجد اور امام بارگاہوں پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور افسران ہمہ وقت فیلڈ میں موجود رہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close