کوہاٹ کے نواحی علاقے میں پولیس موبائل پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت تین اہلکار شہید ہوگئے۔
ڈی پی او کوہاٹ کے مطابق واقعہ شکردرہ روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس ٹیم کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے باعث متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔ بعد ازاں پولیس حکام نے تصدیق کی کہ دہشتگرد حملے میں ڈی ایس پی واحد محمود سمیت تین اہلکار شہید جبکہ چار اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق حملہ آور واردات کے بعد پولیس موبائل کو آگ لگا کر فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں طلب کر لی گئی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






