علیمہ خان کے 14ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی میں 26 نومبر تھانہ صادق آباد احتجاج کیس کی سماعت ہوئی جس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

عدالت نے علیمہ خان کے 14ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جبکہ ان کے دونوں گارنٹرز کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

عدالت نے علیمہ خان اور ان کے دونوں گارنٹرز کو گرفتار کر کے کل منگل 24 فروری کو پیش کرنے کا حکم دیا اور مقدمے کے دونوں آخری تفتیشی افسران اور گواہان کو بھی کل طلب کر لیا۔

پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ علیمہ خان دانستہ طور پر ٹرائل میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں، ان کے حقِ جرح کو ختم کیا جائے اور علیمہ خان کے لیے سرکاری وکیل مقرر کر کے ٹرائل کو آگے بڑھایا جائے۔

عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سماعت کے دوران علیمہ خان اور وکیل صفائی کی عدم پیشی پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار بھی کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close