میٹا نے بالآخر واٹس ایپ ویب پر آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔
اس سے پہلے یہ کالز صرف موبائل ایپس یا ڈیسک ٹاپ ایپ پر ممکن تھیں، مگر اب صارفین براہِ راست ویب براؤزر سے بھی کال کر سکیں گے۔ ابتدائی طور پر یہ فیچر صرف ون آن ون چیٹس کے لیے دستیاب ہے۔ کال کرنے کے لیے کسی چیٹ کو کھولیں اور اوپر کانٹیکٹ کے نام کے ساتھ موجود کال آئیکون پر کلک کریں، جہاں سے آپ آڈیو یا ویڈیو کال کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ ویب پر کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے تحت محفوظ ہوں گی، اور یہ سگنل پروٹوکول کے ذریعے محفوظ رابطہ فراہم کرے گا۔ مزید یہ کہ ویب ورژن میں اسکرین شیئرنگ کا فیچر بھی دستیاب ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






