برازیلین فٹبالر کیتھلین سوزا نے حال ہی میں اسلام قبول کیا اور سعودی عرب میں عمرہ ادا کرنے کا روحانی تجربہ حاصل کیا۔
کیتھلین، جو سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر کی خواتین ٹیم کی کپتان ہیں، اپنی اس نئے سفر کی خوشخبری کلب کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اعلان کی گئی ویڈیو میں شیئر کی گئی۔ ویڈیو میں کیتھلین جذبات میں مبتلا نظر آئیں، جبکہ ان کے دوست اور ساتھی بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔
سوشل میڈیا پر صارفین کیتھلین سوزا کو مبارکباد دے رہے ہیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





