کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ آج بھی برقرار رہا، جس سے خریداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 23 ہزار 962 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 6 ہزار 773 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 49 ہزار 212 روپے ہو گیا۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 79 ڈالر اضافے کے بعد 5 ہزار 12 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر اتار چڑھاؤ اور ڈالر کی حرکت سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہو رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






