بینک اکاونٹ میں کتنی رقم پر زکوۃ کی کٹوتی ہوگی؟ نصاب جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 2026 کے لیے زکوٰۃ کی کٹوتی کا نصاب جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بینک کے سیونگز اکاؤنٹس میں 503,529 روپے یا اس سے زیادہ بیلنس رکھنے والے صارفین کی زکوٰۃ کٹوتی جائے گی۔

بینکوں میں مقررہ رقم رکھنے اور زکوٰۃ خود جمع کرانے کا ڈیکلریشن جمع نہ کرانے کی صورت میں یکم رمضان، جو 19 فروری 2026 کو متوقع ہے، بینک زکوٰۃ کی کٹوتی کریں گے۔ یہ کٹوتی صرف سیونگز اکاؤنٹس، منافع اور نقصان کے شیئرنگ اکاؤنٹس اور اسی طرح کی جمع شدہ رقموں سے کی جائے گی۔

بینک اور مالیاتی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جمع شدہ رقم فوری طور پر Central Zakat Account میں منتقل کریں اور متعلقہ رپورٹس جمع کرائیں تاکہ شفافیت اور درست دستاویزات یقینی بنائی جا سکیں۔

ماہ رمضان میں بینکوں کے اوقات کار بھی تبدیل کیے گئے ہیں۔ پیر تا جمعرات بینک صبح 8 بجے سے دوپہر پونے 2 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کو صبح 8 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close