کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لیے امیگریشن ڈیپارچر کے تمام 20 کاؤنٹرز فعال کر دیے گئے ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کراچی شہزاد اکبر نے بتایا کہ مصروف اوقات میں ڈیپارچر کے تمام 20 کاؤنٹر پر مستعد عملے کی تعیناتی سے اب ایک مسافر کی امیگریشن اوسطاً ایک منٹ میں ہو جاتی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ پری ڈیپارچر کاؤنٹر بھی فعال ہے، شہری روانگی سے کچھ دن پہلے کلیئرنس کرا سکتے ہیں، کراچی ایئرپورٹ مسافروں کے لیے ڈراؤنا خواب ہونے کی باتیں نامناسب ہیں، کراچی ایئرپورٹ اب سہولیات کا مرکز بن رہا ہے، ایئرپورٹ پر بہت جلد ای گیٹ بھی نصب کیے جائیں گے اور ڈیپارچر کے مسافروں کے لیے خصوصی ایپ بھی لانچ کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی جانب سے اقدامات کے تحت مسافروں کے عزیز و اقارب کو ڈیپارچر کے باہر تک محدود کر دیا گیا ہے، مصروف اوقات میں ڈومیسٹک لاؤنج کے کچھ کاؤنٹرز کو انٹرنیشنل لاؤنج میں شامل کیا جانے لگا ہے جس سے ایئر لائنز کو بورڈنگ کے لیے کافی جگہ فراہم کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






