پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو خط کے ذریعے بھجوایا اور ساتھ ہی پارٹی کو مشورہ دیا کہ سینیٹ اور اسمبلیوں سے فوری طور پر استعفیٰ دیا جائے۔
استعفے کے متن میں مراد سعید نے لکھا کہ موجودہ پارلیمنٹ جعلی اور غیر قانونی بنیادوں پر قائم ہے اور عوامی مینڈیٹ کی توہین میں شریک ہے جبکہ اپنے پیغام میں انہوں نے زور دیا کہ ہمیں سینیٹ، قومی اسمبلی، پنجاب اور سندھ اسمبلی سے اجتماعی طور پر استعفے دینے چاہئیں۔
پاکستان تحریک انصاف نے مراد سعید کے استعفے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔
خیال رہے کہ مراد سعید 2025 میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے لیکن انہوں نے اب تک حلف نہیں اٹھایا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






