رمضان میں دفتری اوقات کا نیا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی آئینی عدالت نے رمضان کے دوران دفتری اوقات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس کے مطابق اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں دفاتر مخصوص اوقات میں کھلے رہیں گے۔

نئے اوقات کار:
پیر تا جمعرات: صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک
جمعہ و ہفتہ: صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفتری اوقات ختم ہونے سے ایک گھنٹہ قبل کسی بھی کیس کی وصولی نہیں ہوگی، تاہم انتہائی ضروری اور فوری نوعیت کے کیسز کو وقت کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
عدالت نے رمضان کے مہینے میں عوام اور ملازمین کے آرام کا خاص خیال رکھا، اور صرف ارجنٹ معاملات کو ترجیح دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close