پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل؟ صارفین کے لیے اہم خبر

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 39 پیسے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں تقریباً 4 روپے فی لیٹر اور لائیٹ ڈیزل آئل میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔ حتمی فیصلہ اوگرا کی ورکنگ اور وزارت خزانہ کی سمری پر وزیراعظم کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close