متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے دو ارب ڈالر قرض کی رول اوور مدت میں دو ماہ کی مزید توسیع کر دی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اس سے قبل یو اے ای نے دو ارب ڈالر صرف ایک ماہ کے لیے رول اوور کیا تھا، جس کی معیاد 16 اور 22 فروری تک تھی، جبکہ اب یہ مدت 16 اور 22 اپریل تک بڑھا دی گئی ہے۔

حکومت پاکستان نے یو اے ای سے دو سال کے لیے قرض رول اوور کرنے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد پہلی رول اوور مدت مکمل ہونے پر دوبارہ درخواست دی گئی۔ اس اقدام کا مقصد آئی ایم ایف کے اقتصادی جائزے کو کامیابی سے مکمل کرنا ہے، جس کے بعد حکومت یو اے ای کے ساتھ دوبارہ قرض اور مالی معاملات پر بات چیت کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close