ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 8,600 روپے کی کمی کے بعد 5 لاکھ 19 ہزار 962 روپے پر بند ہوا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 7,373 روپے کی کمی واقع ہوئی اور یہ 4 لاکھ 45 ہزار 783 روپے ہو گئی۔ عالمی سطح پر بھی سونا سستا ہوا، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 86 ڈالر کم ہو کر 4,972 ڈالر پر پہنچ گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






