آئی ایس پی آر نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق آرمی چیف کو گھر میں گرنے سے چوٹیں آئیں اور انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ اس وقت CMH میں زیر علاج ہیں۔
ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا مکمل طبی معائنہ کر رہی ہے اور ضروری ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ اہلخانہ کے مطابق جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی حالت تسلی بخش ہے، تاہم احتیاطی تدابیر کے طور پر انہیں زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔
واقعے کے بعد قریبی حلقوں اور عوام کی جانب سے صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






