گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے نئے کرنسی ڈیزائن کے نوٹ عید پر دستیاب ہونے کے حوالے سے وضاحت کر دی ہے۔
گورنر کے مطابق نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کا کام کابینہ کی منظوری کے بعد شروع ہوگا، اس لیے نئے کرنسی ڈیزائن کے نوٹ عید کے موقع پر دستیاب نہیں ہوں گے۔
جمیل احمد نے مزید کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ سخت مانیٹری پالیسی کا معاہدہ موجود ہے اور بیرونی قرض اور سود کی مد میں چھ ارب ڈالر ادا کیے جا چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






