اہم کھلاڑی پر بڑی پابندی عائد, مداں کو بڑا دھچکا

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل امریکی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز ایرون جونز معطل

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل امریکی کرکٹ ٹیم کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ آئی سی سی نے تجربہ کار بلے باز ایرون جونز کو اینٹی کرپشن کوڈ کی پانچ خلاف ورزیوں کے الزامات کی بنیاد پر فوری طور پر ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے سے معطل کر دیا ہے۔ جونز کو الزامات کے جواب کے لیے 14 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

31 سالہ ایرون جونز امریکا کے 18 رکنی کھلاڑیوں میں شامل تھے جو 2026 ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تیاری کے لیے سری لنکا میں تربیتی کیمپ میں موجود تھے۔ امریکا نے ابھی ورلڈکپ کے لیے حتمی سکواڈ کا اعلان نہیں کیا، لیکن توقع تھی کہ کیمپ میں موجود کھلاڑیوں میں سے 15 کا انتخاب ہوگا۔ معطلی کے بعد جونز اب انتخاب کے لیے نااہل ہو گئے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق الزامات زیادہ تر 2023-24 کے ’بیم 10‘ ٹورنامنٹ سے متعلق ہیں، جو بارباڈوس میں کھیلا گیا اور کرکٹ ویسٹ انڈیز کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، جبکہ دو الزامات بین الاقوامی میچز سے جڑے ہوئے ہیں۔ الزامات میں میچ فکسنگ، مشکوک رابطوں کی اطلاع نہ دینا، تحقیقات میں تعاون سے انکار اور شواہد چھپانے جیسے سنگین امور شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایرون جونز نے 2019 میں ڈیبیو کے بعد امریکا کی جانب سے 52 ون ڈے اور 48 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے ہیں۔ 2024 ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں انہوں نے کینیڈا کے خلاف 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے علاوہ پاکستان کے خلاف تاریخی فتح میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close