کوئٹہ اور چمن سمیت بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارش کے بعد سردی کی لہر میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ پاک افغان اور پاک ایران سرحدی پٹی پر موسلادھار بارش کے باعث متعدد نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔
کوژک ٹاپ، شیلاباغ، قلعہ عبداللہ، ژڑہ بند، توبہ اچکزئی اور خواجہ عمران رینج میں بارش کے بعد درجۂ حرارت مزید گر گیا، جس سے سردی کی شدت محسوس کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک فعال سسٹم اس وقت بلوچستان میں موجود ہے، جو بارش کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سبب بن سکتا ہے۔ کوژک ٹاپ سمیت شمالی علاقوں کے پہاڑوں پر برفباری کے امکانات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






