سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کو پاکستان واپس لانے کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستانی حکومت نے برطانوی حکام کو مطلوبہ قانونی دستاویزات بھجوادی ہیں، جن میں شہزاد اکبر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات شامل ہیں۔
دستاویزات کے مطابق شہزاد اکبر کے خلاف وفاقی پولیس اسلام آباد میں تین مقدمات درج ہیں، جب کہ این سی سی آئی اے، ایف آئی اے اور نیب میں بھی مقدمات قائم ہیں۔ دستاویزات میں عدالتوں کی جانب سے انہیں اشتہاری قرار دیے جانے اور بعض مقدمات میں سزا یافتہ ہونے کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
پاکستانی حکومت نے اس معاملے کو کیس ٹو کیس بنیاد پر برطانوی حکام کے سامنے اٹھایا ہے۔ ابتدائی طور پر شہزاد اکبر اور عادل راجہ کے کیسز بھیجے گئے ہیں، جب کہ آئندہ دیگر مطلوب افراد کے کیسز بھی اسی طریقہ کار کے تحت متعلقہ ممالک کو بھجوائے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






