پریشان کن خبر ،17 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.24 فیصد اضافہ ہوا ہے، جب کہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح کم ہو کر 3.75 فیصد رہ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 17 اشیاء مہنگی ہوئیں جب کہ 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ اضافہ مرغی (40 روپے 34 پیسے فی کلو)، انڈے (10 روپے 31 پیسے فی درجن)، جلانے کی لکڑی (12 روپے 35 پیسے فی من)، اور دال مونگ (1 روپے 17 پیسے فی کلو) میں ہوا ہے۔ دہی، تازہ دودھ، مٹن اور خشک دودھ بھی مہنگے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ٹماٹر (9 روپے ایک پیسہ فی کلو)، آلو (5 روپے 08 پیسے فی کلو)، اور چینی (7 روپے 09 پیسے فی کلو) کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ ڈیزل، دال مسور اور ایل پی جی سلنڈر بھی سستے ہوئے ہیں۔ بریڈ، گندم کا آٹا اور کپڑوں سمیت 20 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close