نقاب کھینچنے کا واقعہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے عورت کی عزت پر سنگین حملہ قرار

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار پر مسلمان خاتون کا برسرعام نقاب نوچنے کا واقعہ سامنے آنے کے بعد بھارت میں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

واقعہ دارالحکومت پٹنہ میں ایک سرکاری تقریب کے دوران پیش آیا جہاں وزیراعلیٰ نے ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب زبردستی کھینچ کر ان کا چہرہ بے نقاب کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق خاتون اپنی سرکاری نوکری کے باعث تقریب میں موجود تھیں اور انہوں نے نقاب ہٹانے سے انکار کر دیا تھا۔

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے اس عمل کو خاتون کی عزت، شناخت اور خودمختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات معاشرے میں خوف کو ہوا دیتے ہیں۔

اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھی اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے نتیش کمار کے خلاف ہراسمنٹ کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارت میں انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے ملک میں اقلیتی خواتین کے تحفظ پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں اور انہوں نے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close