چینی سستی ہو گئی ، قیمت میں کتنی کمی ہو گئی ؟ جانئے

کراچی: شہرِ قائد میں چینی کی تھوک قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

کراچی کی تھوک مارکیٹ میں فی کلو گرام چینی کی قیمت 200 روپے سے کم ہو کر 150 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ ہول سیل سطح پر یہ قیمت 146 روپے فی کلوگرام رہی۔ پنجاب میں بھی فی کلو چینی کی تھوک قیمت کم ہو کر 145 روپے تک آ گئی ہے۔

ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرؤف ابراہیم کے مطابق چینی کے فارورڈ سودے 135 روپے فی کلوگرام میں بُک ہونے شروع ہو گئے ہیں اور حکومتی اقدامات اور کرشنگ سیزن کے آغاز کے بعد قیمتیں جلد 100 روپے فی کلوگرام تک گرنے کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملک میں چینی کے وافر ذخائر موجود ہیں، جبکہ ڈیڑھ لاکھ ٹن درآمد شدہ چینی بھی گوداموں میں دستیاب ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close