پنجاب کے کالجوں میں طالبات کے لیے مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گرلز کالجز میں فری وائی فائی سروس کا آغاز کیا ہے، جس کے ذریعے طالبات کو تعلیمی مواد تک آسان رسائی، آن لائن تحقیق اور مختلف تعلیمی سرگرمیوں سے بہتر طور پر فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔ یہ اقدام جدید اور ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے طالبات کی تعلیم میں سہولت اور معیار دونوں میں بہتری کی توقع ہے۔
طالبات کا کہنا ہے کہ وہ مریم نواز کی شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ سہولت فراہم کی۔ ان کے مطابق فری وائی فائی کی بدولت انہیں روزمرہ کے تعلیمی کاموں میں آسانی ہوگی اور وہ انٹرنیٹ کی مدد سے مختلف مضامین تلاش کر سکیں گی۔
کالج کی ایک استانی نے بتایا کہ وہ سیف سٹی کی مشکور ہیں جنہوں نے مریم نواز کی ہدایت پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن میں مفت وائی فائی کا نظام نصب کیا، جس سے طالبات کی تعلیمی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






