یکم دسمبر سے سکول صبح کتنے بجے کھلیں گے؟ خبر آ گئی

وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا ہے، جو یکم دسمبر سے 31 جنوری تک نافذ رہیں گے۔

نئے شیڈول کے مطابق سنگل شفٹ اسکول صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک کھلیں گے، جبکہ جمعہ کے روز سنگل شفٹ اسکول صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ایک بج کر پندرہ منٹ تک کھلے رہیں گے۔

ڈبل شفٹ اسکولوں میں صبح کی شفٹ صبح آٹھ بج کر پندرہ منٹ سے ایک بج کر پندرہ منٹ تک ہوگی، جبکہ ایوننگ شفٹ ایک بج کر پندرہ منٹ سے شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔

تمام اسکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یکم دسمبر سے نئے اوقات کار کے مطابق انتظامات یقینی بنائیں تاکہ طلبا اور اساتذہ کو موسم سرما میں مناسب سہولت فراہم کی جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close